5 فروری، 2016، 12:56 AM

شمالی کوریا کی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ کرنے کی تیاریاں

شمالی کوریا کی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ کرنے کی تیاریاں

شمالی کوریا خلاء میں راکٹ چھوڑنے کے علاوہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا خلاء میں راکٹ چھوڑنے کے علاوہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔جمعرات کو جاپانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے ملک کے شمالی ساحلی علاقہ میں لانچنگ پیڈ تیارکیا جا رہا ہے جو کہ ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل کے تجربہ کےلئے استعمال کیا جا سکتاہے ۔شمالی کوریا نے میزائل کے مختصر یا طویل فاصلاتی ہونے کے بارے میں کچھ نہیںبتایا ۔
جاپان نے کہا ہے کہ وہ اپنی علاقائی حدود کے لئے خطرے کا باعث بننے والے میزائل کو مار گرائے گا ۔دریں اثناءشمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 8 اور 25 فروری کے مابین ملک کے شمال مغربی ڈونگ چانگ بیس سے راکٹ چھوڑے گا ۔
دفاعی امور کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ شمالی کوریا راکٹ چھوڑنے کی آ ڑ میں طویل فاصلے پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے جبکہ چین اور جاپان سمیت عالمی برادری نے شمالی کوریا کے راکٹ چھوڑنے کے اعلان پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔

 

News ID 1861589

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha